ایران کا 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بار پھر اسرائیل پر ڈرونز کی بارش کردی۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے دو جنگی مار گرائے ہیں اور ایک خاتون پائلٹ کو بھی حراست میں لیا ہے۔

تاہم خبر میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ طیارے کہاں گرائے گئے، یا کن دفاع نظاموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ابھی تک اسرائیل کی جانب سے اس دعوے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور دونوں ممالک میں جنگی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے درجنوں اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔ ہمارا بدلہ ابھی شروع ہوا ہے۔

پاسداران انقلاب کے سینیئر عہدیدار نے کہا کہ ہمارے کمانڈروں، سائنسدانوں اور شہریوں کے قتل کا خمیازہ اسرائیل کو بھگتنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے