🔥 مودی کی نئی چالاکی یا بوکھلاہٹ؟ آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے نیا کھیل شروع!

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آپریشن سندور کی شرمناک ناکامی کے بعد نریندر مودی کی ایک اور حیران کن اور گمراہ کن چال کا پردہ فاش ہو گیا۔ عالمی سطح پر بے نقاب ہونے کے بعد بی جے پی سرکار اپنی رسوائی پر پردہ ڈالنے کے لیے ملک کے اندر تنازعات کو ہوا دینے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق فالس فلیگ حملے کا ڈرامہ رچانے والی مودی سرکار پہلگام واقعے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آنے کے بعد سنگین مشکلات میں گھِر گئی ہے۔ اپنی سیاسی بقا کے لیے مودی نے اب ایک نیا محاذ کھول دیا ہے — اور اس بار نشانہ ہے بھارت کی تاریخ کا سب سے متنازعہ باب: ایمرجنسی کا دور۔

مودی نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی عوام کو 1975ء سے 1977ء تک کے ایمرجنسی کے "تاریک دنوں” کی یاد دہانی کرائی اور متاثرین سے کہا کہ وہ اپنی داستانیں شیئر کریں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی اس حربے کے ذریعے اپنی حکومت کی ناکامیوں اور آپریشن سندور میں عبرتناک شکست سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں اور باشعور حلقوں نے مودی سرکار کی اس چال کو سیاسی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔ مبصرین کے مطابق، مودی درحقیقت عوامی غصے اور عالمی سطح پر جگ ہنسائی سے بچنے کے لیے ملک کے اندر پرانے زخموں کو کرید رہا ہے تاکہ نئی بحث چھیڑ کر عوام کو اصل ایشوز سے دور رکھا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جس تیزی سے مودی سرکار پر سوالات کی بوچھاڑ ہو رہی ہے، اس کے پیش نظر بی جے پی قیادت اب تاریخ کے سہارے اپنی کمزوریاں چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا بھارتی عوام مودی کی اس نئی چال کو سمجھ پائیں گے — یا ایک بار پھر بھڑکائی گئی نفرت اور ماضی کے اندھیرے میں گم ہو جائیں گے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے