علی رضا گوندل کی کوششیں کامیاب، قیصر اقبال سندھو کا نوٹس، میٹرو بس کا "اٹاوہ سٹاپ" بحال

ڈی سی گوجرانوالہ کا علاقہ کا دورہ، عوامی مسائل کا جائزہ لیا، سٹاپ کی فوری بحالی کی منظوری

اٹاوہ (سٹاف رپورٹر) میٹرو منصوبے کے تحت اٹاوہ بس اسٹاپ کی منتقلی کا فیصلہ واپس، اہلِ دیہہ میں خوشی کی لہر،تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کے میٹرو ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت گاؤں اٹاوہ کے لیے مقررہ بس اسٹاپ کو میرین ہوٹل منتقل کیے جانے کے فیصلے پر مقامی سطح پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس معاملے پر یونین کونسل 40 کے عوامی نمائندے خادمِ اعلٰی اٹاوہ چوہدری علی رضا گوندل نے گاؤں کے عوام کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچائی۔
ذرائع کے مطابق ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) قیصر اقبال سندھو نے اس مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رابطہ کیا، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے وزیرِ ٹرانسپورٹ کو موقع پر مدعو کیا۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ کے دورے کے دوران عوامی مسائل کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتیجے میں میٹرو بس اسٹاپ کو دوبارہ گاؤں اٹاوہ میں ہی قائم رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔
اس فیصلے کے بعد گاؤں اٹاوہ کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے اس اقدام کو اپنی سہولت کے لیے اہم قرار دیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے روزمرہ سفر میں آسانی پیدا ہوگی، خصوصاً بزرگوں، طلبہ اور خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔
مقامی افراد نے عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل اسی جذبے کے تحت حل کیے جاتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے