ایران کا امریکی حملے کے جواب میں اسرائیل پر میزائل حملہ، تل ابیب اور بیت المقدس دھماکوں سے لرز اٹھے، 11 زخمی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس دھماکوں سے گونج اٹھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کی جانب سے تل ابیب اور بیت المقدس پر داغے گئے میزائلوں کی آوازیں پورے شہروں میں سنی گئیں، جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اردن کی سرحد کے قریب 2 ایرانی ڈرون مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر اسرائیلی ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک کی فضائی حدود تاحکم ثانی بند کر دی ہے، تاہم اردن اور مصر سے ملحقہ زمینی راستے بدستور کھلے رکھے گئے ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی یہ تازہ ترین لہر خطے کے حالات کو مزید خطرناک رخ دینے لگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے