ورلڈ باکسنگ چیلنج: پاکستان کی لاورا اکرم سیمی فائنل میں ہار گئیں

لاورا اکرم نے جمعرات کو کوارٹر فائنل میں فلسطین کی نورا سلیم کو شکست دی تھی

پراگ (مانیٹرنگ ڈیسک) لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں منگولیا کی میچدما ایردینڈالی نے پوائنٹس پر شکست دی۔ منگولین باکسر پاکستانی باکسر کے خلاف 0-5 سے کامیاب ہوئی۔

جمہوریہ چیک میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کی لاورا اکرم برانز میڈل کی حقدار قرار پائیں۔

برطانوی نژاد پاکستانی لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج میں میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر ہیں۔

لاورا اکرم نے جمعرات کو کوارٹر فائنل میں فلسطین کی نورا سلیم کو شکست دی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے