عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ٹوٹ گئی ، میرب کی خوشی بھری ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا!

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز انڈسٹری میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب گلوکار و اداکار عاصم اظہر اور اداکارہ و ماڈل میرب علی کے درمیان منگنی ختم ہونے کی خبر سامنے آئی۔ مداح ابھی اس صدمے سے سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ میرب علی نے ایک حیران کن ویڈیو پوسٹ کر کے سب کو چونکا دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں میرب نہ صرف گانے پر جھومتی اور مسکراتی نظر آئیں بلکہ ان کے نئے دلکش لُک اور اسٹائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے منگنی ٹوٹنے کا انہیں کوئی افسوس ہی نہ ہو — بلکہ خوشی کا جشن منا رہی ہوں۔

عاصم اظہر نے گزشتہ ہفتے اس رشتے کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا، لیکن میرب علی کی جانب سے مسلسل خاموشی نے چہ مگوئیوں کو جنم دے رکھا تھا۔ اب پہلی بار وہ سوشل میڈیا پر اپنے بدلے ہوئے موڈ کے ساتھ سامنے آئیں اور مداحوں کو حیران کر دیا۔

یاد رہے کہ مارچ 2022 میں دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مداحوں کو ان کی شادی کا بے چینی سے انتظار تھا۔ مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ حال ہی میں میرب علی نے اپنی نانی کے انتقال کی افسوسناک خبر دی تھی، جس کے بعد سب یہی سمجھ رہے تھے کہ وہ افسردہ ہوں گی، مگر تازہ ویڈیو نے سارا منظر بدل دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ اور چٹ پٹے تبصرے کیے جا رہے ہیں، کئی لوگوں نے تو لکھا کہ "یہ کوئی بریک اپ موڈ نہیں، یہ تو جشن منانے والا موڈ ہے!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے