*اسرائیل کے لیے اقوام متحدہ یا جنرل اسمبلی بے معنی ہو کر رہ گئی
*ایران پرحملہ اسرائیل کے ناپاک ارادوں کا غمازہے، صہیونیت کا دامن انسانی خون سے رنگین ہے، سربراہ جے یو آئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو امن عالم خطرے میں پڑ جائے گا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کے لیے اقوام متحدہ یا جنرل اسمبلی بے معنی ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا ہے، اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو امن عالم خطرے میں پڑ جائے گا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کے ناپاک ارادوں کو ظاہر کرتا ہے، صہیونیت کا دامن انسانی خون سے رنگین ہے لہٰذا امت مسلمہ یک جان ہوکر ہی صہیونیت کا مقابلہ کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو مصلحتیں بالائے طاق رکھنی ہوں گی، مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک کے عوام سے ہمدردی ہے۔
