کنٹرول پرائس پر اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح: ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حکومت عید الاضحی کے موقع پر کنٹرول پرائس پر اشیاء کی کوالٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہنگائی کا سخت نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ مقامی انتظامیہ کنٹرول پرائس پر معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اچانک دورے کریں گے۔ وہ کاہنہ کاچھا مارکیٹ اور سہولت بازار وحدت کالونی کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مارکیٹ کمیٹی آفس کاہنہ میں کمپیوٹرائزڈ پرائس مشین چیک کی جو ناکارہ تھی۔ انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ اسے فوری مرمت کر کے آپریشنل کیا جائے۔

اس کے بعد انہوں نے پیاز، آلو اور کیلے کے شیڈوں کا دورہ کیا تاکہ موقع پر بولی سسٹم کا مشاہدہ کیا جا سکے اور آڑھتیوں کے ساتھ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کیلے کے کولڈ سٹوریج کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے پوری منڈی کی صفائی ستھرائی بشمول کچرے کے ڈبے، شیڈ وغیرہ اور پینے کے پانی وغیرہ کو یقینی بنانے کی خواہش کی۔ انہوں نے گیٹ پر کمپیوٹرائزڈ انٹری سسٹم کو بھی چیک کیا اور تمام اندراجات الیکٹرانک طور پر دینے کی ہدایت کی تاکہ چوری کے امکانات کو کم کیا جاسکے۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے تمام ہدایات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر تعمیل رپورٹ پیش کریں گے۔

بعد ازاں ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سہولت بازار وحدت کالونی کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے دکانوں اور سہولت کے سٹالز کو چیک کیا جہاں عید سے قبل 10 اشیاء پر خصوصی رعایت دی گئی تھی۔واش رومز کی صفائی، سی سی ٹی وی روم بھی چیک کیاگیا۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ نے گرمی کے موسم میں پینے کا پانی اور پنکھے فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے صفائی اور سیکورٹی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کی خواہش بھی کی۔

سہولت بازار کے سی ای او نوید رفاقت، ڈائریکٹرز اور ڈی ڈی فیصل منیجر وحدت کالونی ماڈل بازار کے ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے