سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔
پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے 185پولنگ اسٹیشن میں سے 150کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 61393 ووٹ لےکر آگے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخرنشاط گھمن 32030 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں مزید اپڈیٹ کا انتظار کریں