ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ: پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو 76.80، تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی
سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

جنوبی کوریا کے شہر سیول میں جاری اس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو پر 86.40 میٹر کی زبردست کارکردگی دکھائی، جس کی بدولت وہ گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔ اس سے قبل انہوں نے 85.57 میٹر کی تھرو کرکے بھی پہلی پوزیشن سنبھال لی تھی۔ ان کی پہلی تھرو 75.64 میٹر، دوسری 76.80 میٹر جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔

بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

سری لنکا کے رمیش تھارنگا پاتھیراج، جو مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر تھے، آخر میں 83.27 میٹر کی تھرو کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولن پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر براجمان تھے، تاہم ارشد ندیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے انہیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ سری لنکن کھلاڑیوں نے بالترتیب 81.91 اور 79.81 میٹر کی تھرو کی تھیں۔

خیال رہے کہ گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھی ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی تھی، جو اس مرحلے کی سب سے طویل تھرو ثابت ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے