اسلام آباد (نیٹ نیوز)قومی ائیرلائن کی خریداری کیلئے اظہاردلچسپی جمع کرانے کی تاریخ میں 19جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔
نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی آئی کی خریداری کے لیے سرکاری طور پر آخری تاریخ پر 15 دن کے لیے بڑھائی گئی ہے، اظہار دلچسپی کی تاریخ پہلے 3 جون تھی، اب اسے عید کی وجہ سے 19 جون کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجکاری کی دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی۔