راجن پور پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں سے 2 مغویوں کو بازیاب کرالیا

راجن پور پولیس نے تین دن قبل تاوان کیلئے اغوا 2 مغویوں کو ڈاکوؤں سے باحفاظت بازیاب کرالیا۔

پنجاب پولیس نے ڈی پی اور فاروق امجد کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر کچہ سونمیانی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی جس کے بعد ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کا مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر ڈی پی او راجن پور اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے