ایران کا علی الصبح اسرائیل پر نیا میزائل حملہ، حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، 4 اسرائیلی ہلاک، 100 سے زائد زخمی

تازہ حملوں کی اطلاعات کے بعد الرٹ سسٹم کو فعال کر دیا گیا:اسرائیلی فوج

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج نے اسرائیل کے خلاف تازہ فضائی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جس میں ایران کی جانب سے تل ابیب ، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ سمیت متعدد مقامات پر درجنوں بیلسٹک میزائلز فائر کیے گئے۔

تارہ ترین ایرانی حملے میں کئی عمارتیں تباہ ہوئیں، حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، 4 اسرائیلی ہلاک، جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ صہیونی ریاست کے کئی شہر دھماکوں اور سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھے۔ کئی میزائل اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں گرے ہیں۔

ایرانی میزائل حملے سے اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ حیفہ میں پاور پلانٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ پاورپلانٹ پر حملے وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہوگئی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ حملوں کی اطلاعات کے بعد الرٹ سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایران کا 24 گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، ایئرڈیفنس سسٹم بھی ناکام

بیان کے مطابق اس وقت فضائیہ خطرے کے خاتمے کے لیے ان علاقوں میں کارروائی کر رہی ہے جہاں ضرورت ہے اور میزائل حملوں کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف بھرپور فوجی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ تازہ حملوں سے خطے میں ایک وسیع جنگ کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے