اسرائیل پر بڑے حملے کی تیاری، آج کی رات کو اسرائیل کیلئے دن بنا دینگے: ایران سکیورٹی کونسل

اہداف میں حیفہ کے قریب رمات ڈیوڈ ائیربیس بھی شامل ہے: ایرانی میڈیا
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے آج رات اسرائیل پر بڑے اور شدید میزائل حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آج کی رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اہداف میں حیفہ کے قریب رمات ڈیوڈ ائیربیس بھی شامل ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کے قریب جانے کی ہدایت کر دی۔

ادھر ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ کر دیا جبکہ اسرائیل نے اس کی تردید کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے