ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سعودی عرب میں ایرانی زائرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، وزارت حج و عمرہ ایرانی زائرین کو سہولیات فراہم کرے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ایران میں حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں ۔
