وفاقی حکومت کا عیدالاضحٰی پر 4 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر چار روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک ہوں گی۔
یہ نوٹیفکیشن سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے جاری کیا۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے