عمران خان کا چوتھی باربھی جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ٹیسٹ سے انکار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی قیادت میں اڈیالہ جیل پہنچی، جس میں انسپکٹر محمد تصدق، انسپکٹر سلیم، انسپکٹر نوید اور پنجاب فرانزک یونٹ کے ماہر عابد ایوب بھی شامل تھے۔ ٹیم نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 11 مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف (جھوٹ پکڑنے والا) ٹیسٹ کروانے کی کوشش کی۔

تاہم عمران خان نے چوتھی مرتبہ اس ٹیسٹ سے انکار کر دیا۔ اس سے قبل بھی لاہور پولیس تین بار پولی گراف، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے کیلئے اڈیالہ جیل جا چکی ہے، مگر ہر بار عمران خان نے یہ ٹیسٹ دینے سے انکار کیا۔

عمران خان کے انکار کے بعد تفتیشی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے