سیالکوٹ (مانیٹرگ ڈیسک) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں آج ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ نجی ٹی وی کےمطابق حلقہ پی پی 52 میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 38 پولنگ اسٹیشنز کوحساس قرار دیا گیا ہے۔
پی پی 52 میں ن لیگی امیدوار حنا ارشد، پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔
واضح رہے یہ نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پرخالی ہوئی تھی
