کانپور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں قومی سطح پر تائیکوانڈو کھیلنے والی خاتون کھلاڑی کو مذہبی اہمیت کے حامل آشرم میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اس آشرم میں پیش آیا جو مقامی تھانے کے بالکل سامنے قائم ہے۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون پرانے کپڑوں کی دکان کھولنے کا ارادہ رکھتی تھی اور اس مقصد کے لیے مناسب جگہ کی تلاش میں تھی۔ اسی دوران اس کی ملاقات گووند مہتو نامی شخص سے ہوئی، جس نے اسے آشرم میں موجود بااثر افراد سے ملوانے کا جھانسہ دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص خاتون کو آشرم لے گیا، جہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔