پاک بھارت جنگ ہوئی تو امریکہ دونوں ممالک سے تجارتی معاہدے نہیں کریگا: ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو امریکہ دونوں ملکوں کے ساتھ کسی بھی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھے گا۔

امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد سے ایک اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے امریکہ جائے گا تاکہ دو طرفہ تجارت اور امریکی ٹیرف میں رعایت سے متعلق مذاکرات کیے جا سکیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر جنوبی ایشیا کے یہ دونوں ممالک فوجی تصادم کی طرف بڑھتے ہیں تو امریکہ تجارتی معاہدوں سے کنارہ کش ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، لیکن خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اس پیش رفت کو متاثر کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد امریکی سفارتی کوششوں سے دونوں ممالک جنگ بندی پر آمادہ ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے