پاکستان نے بھارتی افسر سے رافیل طیارے کی فوٹیج کیسے حاصل کی؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(نیٹ نیوز)پاکستان کی جانب سے بھارت کے مار گرائے رافیل طیارے کی بھارتی ایجنسی کے افسر سے فوٹیج حاصل کرنے کی دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں، پاکستان نے 7 مئی کو بھارت کے 3 رافیل سمیت 6 طیارے مار گرائے تھے۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک ڈیجیٹل شو ٹاک شاک میں بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی اہم کامیابی سے پردہ اٹھایا گیا۔

صحافی آصف بشیر چوہدری نے بتایاکہ رافیل کو فضا کا شاہین یعنی طاقتور جہاز کہاجاتا ہے اور یہ آج تک گرا ہی نہیں تھا اگر اس کی فوٹیج نہ ملتی تو شاید اس معرکے کا لطف نہ آتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی رافیل جہاں پر گرا وہاں بھارتی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا اور عام عوام کو وہاں جانے سے روک دیا۔ بھارت سے ملنے والی فیلڈ انٹیلی جنس نے بتایا کہ بھارتی ایجنسی کے فلاں رینک کے افسر کے پاس رافیل طیارے کی فوٹیج ہے جو حادثے کے مقام پر بنائی ہے اس کا نمبر بھی دیا گیا۔

صحافی آصف بشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بتایا گیا تو ہمارے ایک افسر نے اس بھارتی افسر کو کال کی اور کہاکہ میں انٹرنیشنل میڈیا کا نمائندہ ہوں اور آپ سے فوٹیج اپنے ادارے کیلئے لینا چاہتا ہوں۔ ہمارے افسر کا اندھیرے میں پھینکا ہوا تیر 100 فیصد نشانے پر لگا اور بھارتی افسر نے فوٹیج کے بدلے پیسوں کی ڈیمانڈ کی جس پر انہیں کہا گیا کہ اکاونٹ نمبر دیں اس پر پیسے بھیج دیتا ہوں۔

افسر نے کہا کہ آپ اس کی گارنٹی دیں کہ یہ فوٹیج اصلی ہوگی آگے سے جواب آیا کہ پیسے دیں اور ویڈیو مطلوبہ نمبر پرفورا مل گئی۔انہوں نے اکاونٹ دیا تو اس پر پیسے بھیجے گئے اور فوٹیج بھی دئیے گئے مطلوبہ نمبر پر مل گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی افسر نے فوٹیج کے بدلے 50 ہزار بھارتی روپے مانگے تھے جو بغیر کسی بھاو تاو کے اسے دے دئیے گئے۔یہ فوٹیج ایسی تھی جس کو ہم نے وائرل کیا اور دنیا کو ماننا پڑا کہ رافیل کو گرادیا۔صحافی آصف بشیر کا کہنا تھاکہ یہ موقع پر بنائی گئی فوٹیج تھی اور اسی فوٹیج کے اندر رافیل کا نشان بنا ہوا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ رافیل کا ہی ملبہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے