کراچی(نیٹ نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کو مشروط طور پر بحال کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کی بحالی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کوبیگمات اور عزیز و اقارب کو فنڈز سے نوازنے کے الزام میں برطرف کیاگیا ہے جبکہ متاثرہ ملازمین نے اختیار ات سے تجاوز کر کے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا، جن ملازمین نے بیگمات کو فنڈز دیے ان کی تنخواہیں امداد کی شرط کی حد سے کم ہیں، قانون میں کوئی ممانعت نہیں کہ اپنے مستحق عزیز واقارب کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ جاری نہیں کیا جا سکتا۔
سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ملازمین کی بحالی کے بعد ان کے خلاف قواعد کے مطابق انکوائری تین ماہ میں مکمل ہوگی، اس دوران تنخواہ بحال نہیں ہوگی تاہم اگر انکوائری تین ماہ میں مکمل نہیں ہوئی تو تنخواہ کی ادائیگی شروع ہوجائے گی۔